ٹوئٹر فالو

منگل، 22 نومبر، 2016

Admin

اگر عمران خان وزیراعظم بن گئے تو پاکستان ضرور آﺅں گا :انیل کپور

مانچسٹر(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی معروف اداکار انیل کپور نے کہاہے کہ اگر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان وزیراعظم بن گئے تو وہ پاکستان کا دورہ کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق مانچسٹر میں عمران خان نے اپنے دوست کی بہن کی شادی میں شرکت کی جبکہ اس موقع پر بھارتی اداکار انیل کپور بھی موجود تھے اور انہوں نے اس موقع پر شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کی تعریف کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ان کے آئیڈیل ہیں اور اگر وہ وزیراعظم بن گئے تو میں پاکستان ضرور آﺅں گا ۔اس موقع پر ’گو نواز ‘کے نعرے بھی لگائے گئے ۔
Read More
Admin

بہت ہی فنی ویڈیو: راج پال یادیو کی فنی ویڈیو

Read More
Admin

ایک سال کیلئے پنجاب کا بجٹ ہمیں دیدیں تو سندھ کو پنجاب سے بہتر بنا دیں گے :آصف علی زرداری

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہاہے کہ میرے پاس ذوالفقار علی بھٹو کا ایک خط ہے جس میں انہوں نے وصیت کی ان کی قبر پر لکھوایا جائے کہ( ’Here lies the servant of people)یہاں عوام کا خدمت گاردفن ہے ،ایک سال کیلئے پنجاب کا بجٹ مجھے دیں اور سندھ کا بجٹ پنجاب کو دیں تو میں آپ کو سندھ کو پنجاب سے زیادہ بہتر بنا دیں گے۔

جیونیوز کے پروگرام میں خصوصی انٹرویو کے دوران آصف زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کا چین کے ساتھ کراچی کا کچرہ صاف کرنے کیلئے معاہدہ ہوگیاہے جو کہ بہت کم ریٹ پر ہواہے اور جلد ہی کراچی کا کچرہ صاف کر دیا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں چینی زبان یونیورسٹیوں اور دیگر اداروں میں سکھائی جارہی ہے اور طالبعلم چینی زبان سیکھ کر نکل رہے ہیں ۔سابق صدر کا کہناتھا کہ جب ہم نے چین سے عطاءآباد لیک کی پانچ سوملین ڈالر کی گرانٹ روڈ لنک ٹھیک کرنے کیلئے تب ہی ہم نے سی پیک کی بنیاد رکھی اور اس کی دوسری کڑی تھی جب گوادر کو ہم نے ملایا۔ہم نے صرف چین کے ساتھ ہی نہیں بلکہ ترکی ،سری لنکا اور ایران کے ساتھ بھی معاہدے کیے ۔

ان کا کہناتھا کہ مجھے نظر آرہاتھا کہ ایران اپنے تمام مسائل سے نکل آئے گااور ہمیں اس سے بھی فائدہ اٹھانا چاہیے ،2025میں پانی کم ہو جائے گا اور آج کل پانی پر جنگ کی باتیں بھی ہورہی ہیں ،ہمارے پاس پانی بہت ہے اور اگر ہم اپنے پانی کا استعمال ماڈرن ٹیکنالوجی سے کریں تو اپنی زمین کو اتنا زر خیز بنا سکتے ہیں کہ چین کو بھی خوراک فراہم کر سکیں کیونکہ چین کی آبادی دن بدن بڑھ رہی ہے ۔

آصف زرداری کا کہناتھا کہ کراچی کی آبادی اس وقت تقریبا 13ملین کے قریب ہے ،کراچی کیلئے وفاق کو بھی سوچنا پڑے گا اور اس کیلئے خصوصی بجٹ رکھنا پڑے گا ۔اندرون سندھ میں ترقیاتی کاموں سے متعلق حامد میر کے سوال کے جواب میں سابق صدر کا کہناتھا کہ سندھ میں بہت کام ہواہے آپ آئیں اور دیکھیں کہ کہاں کہاں پل اور سڑکیں بنی ہیں ،ایک سال کیلئے پنجاب کا بجٹ مجھے دیں اور سندھ کا بجٹ پنجاب کو دیں تو میں آپ کو سندھ کو پنجاب سے زیادہ بہتر بنا دیں گے ۔بلاول بھٹو زرداری کی شادی سے متعلق آصف علی زرداری کا کہناتھا کہ انہوں نے خود بہت لیٹ شادی کی تھی میں اسے کس طرح کہہ دوں کہ وہ 28سال کی عمر میں شادی کر لے ۔

ذوالفقار علی بھٹو کا ایک خط میرے پاس ہے جس میں انہوں نے وصیت کی ان کی قبر پر لکھوایا جائے کہ( ’Here lies the servant of people)یہاں عوام کا خدمت گاردفن ہے۔بلاول کو سیاست میں لانے کے سوال پر آصف زرداری کا کہناتھا کہ اگر بلاول کو سیاست میں نہیں لاتا تو میں سمجھتا کہ بھٹو کے ساتھ بے وفائی کر رہاہوں ۔
Read More